30 مئی، 2016، 2:29 PM

عراقی فورسز فلوجہ شہر میں داخل ہوگئیں

عراقی فورسز فلوجہ شہر میں داخل ہوگئیں

عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراقی فورسز فلوجہ کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے شہر میں داخل ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز فلوجہ کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے شہر میں داخل ہوگئی ہیں۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فورسزکو اس سلسلے میں عراق کی  عوامی رضاکار فورس اور علاقائی سنی قبائل کا بھر پور تعاون  بھی حاصل ہے۔

عراق میں انسداد دہشت گردی کے ادارے کے ترجمان  صباح النعمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے آج صبح فلوجہ شہر میں داخل ہونے کی کارروائی کا آغاز کیا  اور عراقی فورسز کی کارروائی کا یہ تیسرا مرحلہ بڑا اہم مرحلہ ہے کیونکہ اس مرحلے میں فلوجہ شہر کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سےپاک کیا جائے گا۔

اس نے کہا کہ عراقی فورسز فلوجہ شہر میں داخل ہوگئی ہیں اور وہابی دہشت گردون کی صفائی کا کام جاری ہے۔ اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم نے کل رات اعلان کیا تھا کہ عراقی فورسز آئندہ 48 گھنٹوں میں فلوجہ میں داخل ہوجائیں گی۔

News ID 1864388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha